تازہ ترین

پاکستان کے محمد یاسین خان نے ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں گولڈ میڈل جیت لیا

0

پاکستانی ایتھلیٹ محمد یاسین خان نے سلوواکیہ میں منعقدہ آئی ایف بی بی ورلڈ فٹنس کپ 2026 میں باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کردیا۔ ان کی کامیابی کے اعتراف میں پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے انہیں گریڈ 18 میں ترقی بھی دے دی ہے۔

پیسکو کے مطابق محمد یاسین خان نے عالمی مقابلے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس ایونٹ میں 27 ممالک کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس میں پاکستانی ایتھلیٹ کی کامیابی نمایاں رہی۔

محمد یاسین خان کا تعلق پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے۔ عالمی سطح پر گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پیسکو نے ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں گریڈ 18 میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا۔

یاسین خان کی یہ کامیابی بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان کے لیے ایک اہم اعزاز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.