تازہ ترین
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، اوپنر ایمیلیو گے کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے خدشے سے دوچار ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 19 اگست سے لیڈز میں شیڈول ہے۔
بائیں ہاتھ کے اوپنر ایمیلیو گے کو مڈل سیکس کے خلاف ون ڈے کپ میچ میں ڈرہم کی نمائندگی کرتے ہوئے کندھے میں انجری ہوئی، جس کے باعث پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ہوم سیریز کے ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر رکھا ہے۔ اسکواڈ میں جارڈن کاکس دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث باہر ہونے والے جیکب بیتھل کی جگہ نمبر 3 پر بیٹنگ کریں گے۔
جیکب بیتھل بھارت کے خلاف سیریز کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے اور توقع کی جا رہی تھی کہ وہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک صحت یاب ہوجائیں گے۔
ان کی عدم موجودگی میں جارڈن کاکس نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے۔ انہوں نے رواں موسم گرما کے آغاز میں نیوزی لینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
ڈین لارنس بھی سرے کے ساتھ شاندار کاؤنٹی چیمپئن شپ مہم کے بعد دو سال میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔
اولی پوپ گزشتہ موسم سرما کی ایشز سیریز کے دوران ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ریزرو وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں، جبکہ فاسٹ بولر برائیڈن کارس کلائی اور کہنی کی انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.