تازہ ترین

سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ، عطاء تارڑ نے پی ٹی آئی کے احتجاج پر سوال اٹھا دیے

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے راولپنڈی مال روڈ پر سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی پر احتجاج کے نام پر تشدد اور مسلح کارروائیوں کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی مال روڈ پر پیش آنے والے واقعے کا کوئی جواز نہیں، مسلح ہو کر آنا اور سیکیورٹی اہلکار پر دن دہاڑے فائرنگ کرنا پرامن احتجاج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج اور لانگ مارچ کے حوالے سے ماضی کے واقعات بھی ریکارڈ پر ہیں، جہاں ان کے بقول سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد جائے وقوعہ سے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور دیگر دستاویزات بھی برآمد ہوئے، جس سے ان کے مطابق واقعے میں ملوث شخص کے حوالے سے اہم شواہد سامنے آئے ہیں۔

عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ملک میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے، تاہم ایسے واقعات ملک میں انتشار پیدا کرنے کی کوشش ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.