لوئر چترال میں موسلادھار بارش، بروز اور گمبس گول نالوں میں سیلاب، مرکزی شاہراہ بند
لوئر چترال میں موسلادھار اور طوفانی بارش کے بعد متعدد نالوں میں اچانک پانی کی سطح بلند ہوگئی، جس سے بروز اور گمبس گول نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں اور صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، جبکہ ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے امدادی ٹیمیں الرٹ ہیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث چترال تا پشاور مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی ہے، جس کے نتیجے میں شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے شہریوں اور مسافروں کو موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور خطرناک نالوں و سیلابی علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔