تازہ ترین

رینجرز کی تعیناتی میں توسیع، سندھ اسمبلی نے قرارداد منظور کرلی

0

کراچی: سندھ میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے کیلئے رینجرز کی تعیناتی اور اختیارات میں مزید ایک سال کی توسیع کردی گئی۔

سندھ اسمبلی نے رینجرز کی تعیناتی 20 جولائی 2026 سے 19 جولائی 2027 تک بڑھانے کی قرارداد منظور کرلی۔ قرارداد کے تحت رینجرز آئندہ ایک سال بھی سول انتظامیہ کی معاونت کیلئے سندھ میں تعینات رہیں گے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ سندھ میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی موجودگی ضروری ہے، جبکہ ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم میں کمی رینجرز کی کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔

قرارداد کے مطابق کالعدم تنظیموں کی سرگرمیاں اور مفرور ملزمان سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں، اس لیے عوام کے امن، جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر رکھنے کیلئے رینجرز کی تعیناتی جاری رکھنا ضروری ہے۔

سندھ اسمبلی سے منظور قرارداد میں مزید کہا گیا کہ رینجرز نے پولیس کے ساتھ مل کر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں اہم کردار ادا کیا، جس کے پیش نظر رینجرز کی تعیناتی میں مزید ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.