تازہ ترین

کور کمانڈر کوئٹہ کی میڈیا نمائندوں سے خصوصی نشست، بلوچستان کی سیکیورٹی پر بریفنگ

0

کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال، امن و استحکام کے اقدامات اور درپیش چیلنجز پر کور کمانڈر کوئٹہ اور میڈیا نمائندوں کے درمیان خصوصی نشست ہوئی، جس میں صوبے میں امن کی بحالی کیلئے جاری کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا نمائندوں کو بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان کی بحالی کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا وفد نے دہشت گردوں سے قبضے میں لیے گئے ہتھیاروں اور گولہ بارود کا بھی مشاہدہ کیا۔

نشست کے دوران بلوچستان میں امن و استحکام کے قیام کیلئے جاری اقدامات اور درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بھی بات چیت کی گئی۔

کور کمانڈر کوئٹہ نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کیلئے سیکیورٹی اقدامات آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں امن و استحکام کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں اور امن و امان کے قیام کے ساتھ بلوچستان کی ترقی کا سفر بھی جاری رکھا جائے گا۔

ملاقات کے بعد میڈیا وفد نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.