تازہ ترین

حکومت، پیپلز پارٹی میں اختلافات کم کرنے کیلئے رابطے کامیاب

0

حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کم کرنے کیلئے پسِ پردہ رابطے نتیجہ خیز ثابت ہونے لگے ہیں، جبکہ مجوزہ قانون سازی پر دونوں جانب کے اختلافات دور کرنے کیلئے بھی بات چیت میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پیدا ہونے والے تعطل کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ حکومت نے انہیں پیپلز پارٹی سے رابطوں اور مذاکرات کیلئے مکمل اختیار دیا تھا، جس کے بعد دونوں جانب رابطوں کا سلسلہ جاری رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان رابطوں کے نتیجے میں پیپلز پارٹی نے مجوزہ قانون سازی کے معاملے پر لچک دکھانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے دونوں جماعتوں کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے اور اختلافات کے حل کی راہ ہموار ہونے کا امکان ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات بنیادی طور پر سیاسی معاملات اور مجوزہ قانون سازی پر مرکوز تھے۔ ایاز صادق کی کوششوں سے دونوں فریقوں کے درمیان رابطے بحال ہوئے اور مشترکہ نکات تلاش کرنے کیلئے بات چیت آگے بڑھی۔

ذرائع کے مطابق دونوں جانب مذاکرات کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، جبکہ حتمی پیش رفت کا انحصار متنازع قانون سازی اور دیگر سیاسی اختلافات پر ہونے والی مزید بات چیت پر ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.