تازہ ترین

ایران کی جنگی حکمت عملی میں تبدیلی، پاسداران انقلاب کو دشمن کی سرزمین تک کارروائی کا حکم

0

تہران: ایران نے اپنی فوجی حکمت عملی میں جارحانہ صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا ہے اور پاسداران انقلاب کو ضرورت پڑنے پر دشمن کی سرزمین تک کارروائی کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پاسداران انقلاب کے سینیئر مشیر بریگیڈیئر جنرل رضا نقدی کے مطابق نئے فوجی ڈاکٹرائن کے تحت عسکری صلاحیتوں کو اس سطح تک بڑھایا جا رہا ہے کہ ممکنہ جنگ کو صرف ایرانی سرحدوں تک محدود رکھنے کے بجائے مخالف کے علاقے تک کارروائی کی استعداد بھی موجود ہو۔

ایرانی عہدیدار نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دفاعی حکمت عملی میں دشمن کے علاقے تک کارروائی کی صلاحیت بنیادی اہمیت رکھتی ہے اور پاسداران انقلاب کو اس مقصد کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

رضا نقدی نے کسی مخصوص ملک کا نام لیے بغیر دعویٰ کیا کہ امریکا کا فوجی بجٹ ایران کے دفاعی بجٹ سے تقریباً 100 گنا زیادہ ہے، تاہم ان کے مطابق حالیہ تنازع کے دوران مخالف کے تمام 14 اہداف ناکامی سے دوچار ہوئے۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق نئے فوجی ڈاکٹرائن کا مقصد ایران کو ایسی پوزیشن میں لانا ہے جہاں وہ صرف اپنے دفاع تک محدود نہ رہے بلکہ ضرورت پڑنے پر جنگ کو مخالف کے علاقے تک لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہو۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.