تازہ ترین

پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے عالمی چیمپئن شپ میں روسی حریف کو شکست دے دی

0

تبلیسی: پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر ملیحہ علی نے عالمی سطح پر اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے روس کی تجربہ کار فائٹر ویرونیکا ڈروزڈووا کو شکست دے دی۔

جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں منعقدہ آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے مقابلے میں ملیحہ علی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی روسی حریف کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

ملیحہ علی نے مقابلے کے دوران مؤثر اسٹرائیکنگ، تکنیکی مہارت اور بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کیج میں حریف کے مقابلے میں بہتر کنٹرول برقرار رکھا اور مضبوط دفاعی صلاحیتوں کے ذریعے اپنی برتری قائم رکھی۔

روسی فائٹر ویرونیکا ڈروزڈووا کو اپنے ملک کی ابھرتی ہوئی مضبوط ایم ایم اے کھلاڑیوں میں شمار کیا جاتا ہے اور وہ دو مرتبہ یورپی چیمپئن بھی رہ چکی ہیں۔

ایسی تجربہ کار حریف کے خلاف کامیابی کو ملیحہ علی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، جبکہ ان کی اس کارکردگی نے عالمی سطح پر پاکستان کی مکسڈ مارشل آرٹس صلاحیتوں کو بھی اجاگر کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.