تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے امکانات پر پُرامید ہیں، جے ڈی وینس

0

واشنگٹن: امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے سامنے آئے ہیں، جبکہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کیا ہے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت وہ خود بھی کسی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات کے حوالے سے پُرامید ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ طے پاسکتا ہے، تاہم یہ دیکھنا باقی ہے کہ مذاکرات میں مزید پیش رفت ممکن ہے یا نہیں۔

دوسری جانب ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کی کوششوں کے سلسلے میں قطر کا ثالثی وفد پیر کی رات گئے تہران پہنچ گیا۔

اطلاعات کے مطابق قطری وفد ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کرے گا، جس میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کے ممکنہ امکانات اور مذاکراتی عمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قطری وفد کی تہران آمد کو دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.