تازہ ترین

عاطف خان کی بھتیجی کی شادی,قمر باجوہ، اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کی تصاویر سامنے آگئیں

0

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی عاطف خان کی بھتیجی کی شادی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی شرکت اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئی ہیں۔

شادی کی تقریب اسلام آباد کے ایک بڑے ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں سیاسی اور پارلیمانی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

تقریب میں جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے لڑکے والوں کی جانب سے شرکت کی، جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور بیرسٹر گوہر نے بھی ان سے ملاقات کی۔

تقریب میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر پنجاب اسمبلی، حکومتی اور اپوزیشن ارکان اسمبلی سمیت شیری رحمٰن، نیئر بخاری، پرویز خٹک، فواد چوہدری، اسد عمر اور عمران اسماعیل بھی شریک ہوئے۔

شادی کی تقریب کے دوران جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.