تازہ ترین

اٹلی میں مہنگائی اور فوجی اخراجات کے خلاف40 سے زائد شہروں میں مظاہرے

0

اٹلی میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کم اجرتوں اور فوجی اخراجات میں اضافے کے خلاف احتجاجی تحریک زور پکڑ گئی ہے، جہاں ملک کے مختلف شہروں میں ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر اپنے مطالبات کے حق میں مظاہرے کیے۔

گراس روٹس یونین ’یونینے سنداکالے دی بازے‘ کی جانب سے 24 گھنٹے کی عام ہڑتال کی کال دی گئی تھی، جس کے تحت ملک کے 40 سے زائد شہروں میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔

احتجاج میں طلبہ، مزدوروں اور مختلف شعبوں سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مظاہرین نے مہنگائی، کم اجرتوں اور فوجی اخراجات میں اضافے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کیے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.