تازہ ترین

عائزہ خان کے مغربی لباس پر تنقید، صارفین نے ماضی کے انداز سے موازنہ کیا

0

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی حالیہ تقریب میں شرکت کے دوران پہنے گئے لباس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ اداکارہ نے شرمین عبید چنائے کے پروڈکشن ہاؤس ’پٹاخہ پکچرز‘ کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی تھی۔

تقریب میں عائزہ خان سفید رنگ کے مغربی طرز کے لباس میں نظر آئیں۔ ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے ان کے لباس اور انداز پر تنقید کی، جبکہ کچھ نے ان کے موجودہ انداز کا ماضی کے لباس سے موازنہ کیا۔

بعض صارفین کا کہنا تھا کہ عائزہ خان پہلے نسبتاً سادہ اور باوقار لباس کو ترجیح دیتی تھیں۔ ایک صارف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ ماضی میں بغیر آستین والے لباس نہ پہننے کی بات کرتی تھیں، تاہم اب ان کے انداز میں تبدیلی آگئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.