تازہ ترین

فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ایران کا دورہ کریں گے,علاقائی کشیدگی پر بات چیت متوقع

0

اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے رابطوں کا سلسلہ آگے بڑھ رہا ہے، اسی تناظر میں چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر آج منگل کو ایرانی دارالحکومت تہران کا دورہ کریں گے۔

پاکستانی عہدیداروں اور ایرانی ذرائع ابلاغ نے دورے کی تصدیق کی ہے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ایرانی قیادت کے درمیان موسمِ گرما میں ابتدائی مذاکرات ہو چکے ہیں۔

ان مذاکرات میں خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ممکنہ اقدامات پر غور کیا گیا تھا۔ دورۂ تہران کے دوران علاقائی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے لیے ہونے والی پیش رفت پر بات چیت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.