پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ اور اس کی توثیق کرنے والی پارلیمانی قراردادوں کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی زیرِ التوا آئینی درخواست میں ترامیم کی اجازت کے لیے بھی درخواست دائر کی ہے۔
وکیل شاہ فیصل الیاس کے ذریعے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ غیر آئینی ہے۔ درخواست گزار نے متعلقہ سرکاری نوٹیفکیشن یا ایس آر او معطل کرنے اور ایمرجنسی کی توثیق کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں اور مشترکہ اجلاس میں منظور کی گئی قراردادیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے 11 اکتوبر 2026 کو آئین کے آرٹیکل 234 کے تحت خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان غیر قانونی اور غیر آئینی تھا۔