پیرس میں پُرتشدد ہنگاموں کے بعد,اجتماعات اور مظاہروں پر پابندی,رات کا کرفیو نافذ
پیرس: فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پُرتشدد ہنگاموں اور لوٹ مار کے واقعات کے بعد پولیس نے دو علاقوں میں رات کے وقت کرفیو نافذ کردیا ہے، جبکہ اجتماعات اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق کرفیو کا اطلاق پلیس دے لا ریپبلک اور تجارتی علاقے لے آل میں کیا گیا، جہاں حالیہ بدامنی کے دوران سرکاری عمارتوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
پولیس کے اعلان کے مطابق پابندیاں پیر کی رات 11 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک مؤثر رہیں، جبکہ رات 8 بجے سے اجتماعات اور مظاہروں پر بھی پابندی عائد کی گئی۔
فرانسیسی وزیراعظم سباسٹین لیکورنو نے مزید بدامنی روکنے کے لیے مخصوص علاقوں میں محدود کرفیو کی حمایت کی تھی۔