تازہ ترین

تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم اجلاس آج، 4 اکتوبر کے لانگ مارچ پر مشاورت ہوگی

0

سرگرمیاں تیز ہونے کے دوران تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جس میں ملکی سیاسی صورتحال کے ساتھ 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے متعلق آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے علاوہ وفاقی حکومت کے ساتھ مبینہ طور پر جاری پس پردہ رابطوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اسلام آباد میں موجود تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کے ارکان شریک ہوں گے، جبکہ لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف امور اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور بیرسٹر گوہر سمیت دیگر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.