تازہ ترین

ڈی جی آئی ایس پی آر آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے

0

اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج شام 5 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور اہم قومی امور پر بریفنگ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں افغانستان سمیت بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں اور دیگر اہم امور پر بات کی جا سکتی ہے۔

دوسری جانب سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ بلوچستان کے ضلع کچھی میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان سے وابستہ 6 دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے ہیں۔

ادھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے دوران ابتدائی اطلاعات کے مطابق 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق دہشت گردوں کے زیر استعمال اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.