تازہ ترین

تحریک انصاف کا پُرامن احتجاج آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے، لیاقت بلوچ

0

ملک میں سیاسی کشیدگی اور عوامی مسائل کے درمیان جماعت اسلامی نے پُرامن سیاسی سرگرمیوں اور مذاکرات کو جمہوری عمل کا حصہ قرار دیتے ہوئے حکومت سے عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا پُرامن احتجاج آئینی، قانونی اور جمہوری حق ہے۔

انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی ٹیکس ختم کرے اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے بھی اقدامات کرے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی کا سپر لانگ مارچ ملتان سے اسلام آباد کی جانب روانہ ہوگا۔

نائب امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ قومی سطح پر سیاسی مذاکرات کے ذریعے جمہوری روایات اور سیاسی عمل کا تقدس برقرار رکھا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.