تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں 3 بحری جہازوں پر مبینہ میزائل حملے، مزید تحقیقات جاری

0

آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نامعلوم میزائلوں سے نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، متاثرہ جہازوں میں ایک تیل بردار، ایک ایل این جی اور ایک تجارتی جہاز شامل ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نامعلوم میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تاہم واقعے سے متعلق مزید معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول کے دعوے کو مسترد کردیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ایران آبنائے ہرمز پر مکمل اختیار نہیں رکھتا اور حالیہ عرصے میں ہزاروں بحری جہاز اس آبی گزرگاہ سے گزر چکے ہیں۔

سینٹ کام نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران آبنائے ہرمز کے راستے ایک ارب بیرل سے زیادہ تیل منتقل کیا جاچکا ہے۔ امریکی کمانڈ کے مطابق بحری جہازوں کی آمدورفت جاری رہنا ایران کے مکمل کنٹرول کے دعوے کے برعکس ہے۔

تین بحری جہازوں پر مبینہ میزائل حملے کے حوالے سے مزید تفصیلات اور واقعے کی مکمل نوعیت سے متعلق معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.