ایران جلد ہار مان جائے گا، تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن: ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے امکانات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جلد ہار مان جائے گا اور جنگ ختم ہوتے ہی عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ گزشتہ رات آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل منتقل ہوا، جو جنگ شروع ہونے سے پہلے کے حجم سے بھی زیادہ ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں تیل کی قیمتیں اب بھی سابق صدر جو بائیڈن کے دور کے مقابلے میں کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے ساتھ تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی۔