تازہ ترین

بلوچستان حکومت نے صوبے میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی

0

کوئٹہ-بلوچستان میں 30 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ بلوچستان حکومت کے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں 23 ستمبر سے 30 دنوں کے لیے پابندیاں عائد کردی ہیں۔ عوامی مقامات پر ہتھیاروں کی نمائش، ساتھ رکھنے اور استعمال پر پابندی، قانونی اجازت یافتہ افراد مستثنٰی۔ 5 یا زائد افراد کے اجتماعات، دھرنوں، جلوس، ریلیوں اور احتجاج پر پابندی۔ چہرہ ڈھانپ کر شناخت چھپانے پر پابندی۔ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو سختی سے عملدرآمد کی ہدایت۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.