تازہ ترین

بار بار کپتان بدلنے سے حالات بہتر نہیں ہوں گے، شاداب خان

0

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی20 فارمیٹ میں کپتانی سنبھالنے کے امکان پر واضح مؤقف سامنے آگیا۔

شاداب خان کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال قومی ٹی20 ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری اٹھانے کیلئے ذہنی طور پر تیار نہیں ہیں۔ انہوں نے موجودہ کپتان سلمان علی آغا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بطور کپتان اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں اور انہیں خود کو ثابت کرنے کیلئے مزید وقت ملنا چاہیے۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ بار بار کپتان تبدیل کرنے سے ٹیم کے حالات بہتر نہیں ہوں گے، قیادت میں تسلسل بہت ضروری ہے۔

شاداب خان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی20 کپتانی کے معاملے پر اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں 2026 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی کے بعد قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ سلمان علی آغا کی جگہ شاداب خان کو ٹی20 ٹیم کی قیادت سونپی جاسکتی ہے۔ تاہم شاداب خان نے موجودہ کپتان کی حمایت کرتے ہوئے ٹیم میں قیادت کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.