تازہ ترین

جمائما گولڈ اسمتھ نے 22 سال بعد نئی زندگی کا آغاز کردیا

0

لندن: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ اور برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ نے طلاق کے 22 سال بعد دوسری شادی کرلی، نجی تقریب میں انہوں نے آئرش آسٹریلوی فنانسر کیمرون او ریلی کے ساتھ نئی زندگی کا آغاز کیا۔

دستیاب رپورٹس کے مطابق 52 سالہ جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے ایک نجی تقریب میں شادی کی۔ شادی کی تقریب محدود پیمانے پر منعقد کی گئی۔

جمائما کی شادی کی تصدیق ان کی بھابھی جمائما جونز کی سوشل میڈیا پوسٹ سے ہوئی، جنہوں نے اپنے شوہر بین گولڈ اسمتھ کے ہمراہ شادی کی تقریب کی تصویر شیئر کرتے ہوئے جمائما اور کیمرون کی شادی کی خوشی منانے کا ذکر کیا۔

رپورٹس کے مطابق جمائما اور کیمرون تقریباً ایک سال سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں تھے اور دونوں کی ملاقات فلموں اور دستاویزی منصوبوں سے متعلق کام کے دوران ہوئی تھی۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی پہلی شادی عمران خان سے ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان ازدواجی تعلق 2004 میں ختم ہوگیا تھا۔ دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.