دانیال ظفر کی مبینہ منگنی؟ نور فاطمہ سے رشتے کی خبریں گردش میں
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں دانیال ظفر کی نجی زندگی سے متعلق ایک نئی خبر نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں ان کی مبینہ منگنی کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ دانیال ظفر نے اپنی فیملی فرینڈ نور فاطمہ سے مبینہ طور پر منگنی کرلی ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کی مبینہ منگنی ایک نجی تقریب میں ہوئی، جس میں صرف قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ تاہم دانیال ظفر کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
دانیال ظفر اور نور فاطمہ کے مبینہ رشتے سے متعلق ایک انسٹاگرام پیج پر مختلف تفصیلات اور سوشل میڈیا شواہد شیئر کیے جانے کے بعد منگنی کی قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب مبینہ منگنی کی خبر سامنے آنے پر دانیال ظفر کے مداحوں کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بعض صارفین نے انہیں خود اس رشتے کا اعلان کرنے کا مشورہ دیا، جبکہ ایک مداح نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’میرا دل ٹوٹ گیا‘۔
واضح رہے کہ دانیال ظفر اور نور فاطمہ دونوں کی جانب سے منگنی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، اس لیے فی الحال یہ خبر سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوے تک محدود ہے۔