تازہ ترین

تھرپارکر کے 2 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کا امدادی پیکج

0

سندھ حکومت نے ضلع تھرپارکر کے کم آمدنی والے 2 لاکھ 20 ہزار خاندانوں کے لیے 5 ارب 30 کروڑ روپے کے امدادی پروگرام کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت اہل گھرانوں کو ماہانہ 8 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔

کراچی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے امدادی پروگرام کے لیے اہلیت کی حد غربت کے اسکور 32 سے بڑھا کر 40 کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ریکارڈ کی بنیاد پر صفر سے 40 تک غربت کا اسکور رکھنے والے خاندان اس امداد کے اہل ہوں گے۔

اعلان کردہ پروگرام کے تحت منتخب خاندانوں کو 8 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، جبکہ امدادی رقم تین اقساط میں یکم دسمبر، یکم جنوری اور یکم فروری کو فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ مالی معاونت گندم، مویشیوں کے چارے اور دیگر ضروری اخراجات پورے کرنے میں مدد دے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ امدادی رقم کو مخصوص اشیا کی خریداری تک محدود نہیں رکھا جائے گا بلکہ مستحق خاندان اپنی ضروریات کے مطابق اسے خرچ کر سکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.