تازہ ترین

ایران سے متعلق کشیدگی سفارت کاری کے ذریعے ختم ہونی چاہیے، ترک صدر

0

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایران پر ممکنہ نئے حملوں کے حوالے سے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ خطے میں مزید فوجی کارروائیوں کے بجائے تنازعات کا حل مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے چاہتا ہے۔

انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجب طیب اردوان نے کہا کہ ترکیہ ایران کے خلاف نئے حملوں کا آغاز نہیں دیکھنا چاہتا اور علاقائی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے صورت حال ایک بار پھر منفی سمت میں جاتی دکھائی دے رہی ہے، تاہم ترکیہ اس کشیدگی کو روکنے کے لیے اپنی پوری کوشش کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران بھی ایران پر ممکنہ حملوں سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.