تازہ ترین

ضمنی انتخابات: پی پی 203 میں مسلم لیگ (ن) کامیاب، این اے 77 میں برتری حاصل

0

پنجاب میں ضمنی انتخابات کے غیرحتمی نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 203 ساہیوال میں کامیابی حاصل کرلی ہے، جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں بھی پارٹی کے امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

ریٹرننگ افسر کی جانب سے جاری فارم 47 کے مطابق پی پی 203 کے تمام 185 پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اسد حنیف نے 42 ہزار 114 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مدمقابل تحریک احساس پاکستان کے محمد اویس محمود 24 ہزار 512 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ آزاد امیدوار وحید حسین ایک ہزار 919 ووٹ حاصل کرکے تیسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے امیدوار راشد بشیر ورک کو برتری حاصل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے عوام کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے راشد بشیر وڑائچ اور اسد حنیف کو مبارک باد دی اور کہا کہ دونوں امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت اور عوامی اعتماد کا ثبوت ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ اور چیچہ وطنی کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دے کر خدمت کی سیاست کو سراہا ہے۔ عوام نے ایک بار پھر پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.