تازہ ترین

وزیراعظم سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل کی ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

0

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کی خودمختاری، دفاع اور علاقائی سلامتی کے تحفظ کے لیے پاکستان کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکرٹری جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے ملاقات کی، جس میں دفاعی تعاون اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے عہدہ سنبھالنے پر جنرل (ر) نعمان محمود کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ مکہ امن معاہدہ خطے میں امن، اتحاد اور استحکام کے فروغ کے لیے ایک تاریخی سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے اپنے دفاع کے جائز حق کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اس حوالے سے پاکستان کے اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں مکہ دفاعی معاہدے کے فریم ورک کے تحت پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور تزویراتی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور بھی زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود نے وزیراعظم کو معاہدے کے تحت دفاعی اور تزویراتی تعاون آگے بڑھانے کے لیے مرتب کردہ حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.