تازہ ترین

سعودی عرب کی سلامتی پوری امت کا مشترکہ مسئلہ ہے، لیاقت بلوچ

0

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے سعودی عرب پر حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حرمین شریفین کی حفاظت تمام اہل ایمان کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ مکہ دفاعی اتحاد اہمیت رکھتا ہے، جبکہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ خطرناک مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور یمن و بحیرہ احمر بھی تنازع کے نئے محاذ بنتے جارہے ہیں۔

لیاقت بلوچ نے زور دیا کہ سعودی عرب اور یمن کے تنازعے کا حل سفارتی رابطوں اور مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے امریکا کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن عملاً شکست سے دوچار ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.