تازہ ترین

پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ میں شاندار کامیابی

0

اسلام آباد: پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنے بین الاقوامی باکسنگ کیریئر میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔

عثمان وزیر کے مطابق انہوں نے انڈونیشیا کے باکسر کے خلاف ہونے والے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور اپنی جیت کے ساتھ ایک اور اہم سنگِ میل عبور کیا۔

فتح کے بعد اپنے بیان میں پاکستانی باکسر نے کہا کہ وہ اپنی اس کامیابی کو پاکستان کی مسلح افواج اور پولیس کے جوانوں کے نام کرتے ہیں، جو ملک کے دفاع اور امن و امان کے قیام کیلئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

عثمان وزیر نے کہا کہ وہ اپنی جیت خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات کے دوران جانیں گنوانے والے افراد کے نام بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی کامیابی کو اپنے لیے باعثِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا ان کیلئے اعزاز ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.