تازہ ترین

گلگت بلتستان بلدیاتی انتخابات کا شیڈول مزید 7 روز کے لیے مؤخر

0

گلگت: گلگت بلتستان میں بلدیاتی انتخابات کا انتخابی شیڈول مزید 7 روز کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے، جس کے باعث 27 ستمبر کو ہونے والی پولنگ بھی اب نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت ہوگی۔

الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق حکومت کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 میں مجوزہ ترامیم مکمل کرنے کے لیے مزید ایک ہفتے کی مہلت دی گئی ہے۔ اس دوران قانون میں ضروری ترامیم کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شیڈول مؤخر ہونے سے انتخابی عمل کے جو مراحل متاثر ہوئے ہیں، ان کی نئی تاریخیں نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول میں شامل کی جائیں گی۔

کمیشن کے مطابق اضافی 7 روز کی مدت مکمل ہونے کے بعد نظرثانی شدہ انتخابی شیڈول جاری کیا جائے گا، جس میں پولنگ سمیت دیگر انتخابی مراحل کی نئی تاریخیں واضح کی جائیں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.