تازہ ترین

دہشتگردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، فتنہ الخوارج کا مکمل خاتمہ کریں گے: وزیراعظم

0

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کو برباد کیا جارہا ہے ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں دہشتگردوں نے دہشتگردی کی ہے، ہنگو میں پولیس اہلکار شہید ہوئے، سوات میں جوان شہید ہوئے، بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ملک دہشت گردی سے پاک اور ترقی کی طرف گامزن ہوگا۔

آزاد کشمیر الیکشن سے متعلق شہباز شریف نے کہا کہ مظفرآباد اور میرپور میں الیکشن ہوچکے ، آج پونچھ کے دو اضلاع میں الیکشن ہورہے ہیں۔ الحمدللہ آزاد کشمیر کے عوام نے ن لیگ کو بھرپور ووٹ دیا اور اب تک ن لیگ کو اکثریت مل چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں دوبارہ ترقی اور خوشحالی کا سفر شروع ہوگا، ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کسی معاشرے میں لاقانونیت کی اجازت نہیں دی جاسکتی، جان بوجھ کر معاملات کو خراب کرنے والے اغیار کے اشاروں پر کام کررہے تھے جس کے ثبوت ہیں، کوئی مطالبہ یا معاملہ ہے تو میز پر بیٹھ کر حل کرنا چاہیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری پاکستانی عوام اور مسلح افواج کے لیے اہم فریضہ ہے، تینوں ملکوں کے درمیان سہ فریقی معاہدہ کسی کے خلاف جارحیت کے لیے نہیں ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.