تازہ ترین
حج 2027 کے انتظامات میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت نجی حج آپریشن کو نئے ڈیجیٹل نظام کے ذریعے منظم کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد بکنگ کے عمل میں شفافیت بڑھانے، مؤثر نگرانی یقینی بنانے اور عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق آئندہ حج کے لیے سعودی عرب کے نسک مسار نظام سے ہم آہنگ نجی حج آپریشن کا نیا ڈیجیٹل نظام نافذ کیا جائے گا۔
نئے طریقہ کار کے تحت نجی حج کی بکنگ براہ راست نجی حج آپریٹرز کے بجائے وزارت مذہبی امور کے توسط سے کی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے حج بکنگ سمیت دیگر متعلقہ معاملات کو ایک منظم ڈیجیٹل نظام کے ذریعے چلانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کے مطابق حج 2027 میں پہلی مرتبہ سرکاری حج کے ساتھ نجی حج آپریشن بھی وزارت مذہبی امور کی براہ راست نگرانی میں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے نجی حج اسکیم کو وزارت مذہبی امور کی سرکاری پاک حج ایپ کے ذریعے چلایا جائے گا، جس کے تحت عازمین حج کی بکنگ اور دیگر متعلقہ امور کو ڈیجیٹل انداز میں منظم کیا جائے گا۔
وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نئے نظام کا بنیادی مقصد نجی حج آپریشن میں شفافیت پیدا کرنا، نگرانی کا مؤثر طریقہ کار قائم کرنا اور عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق سعودی عرب کے نسک مسار نظام سے ہم آہنگ ڈیجیٹل طریقہ کار نجی حج آپریشن کی نگرانی اور انتظامی معاملات کو مزید منظم بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
نئے نظام کے نفاذ سے نجی حج بکنگ کے عمل میں وزارت مذہبی امور کا کردار مزید بڑھ جائے گا، جبکہ عازمین حج سے متعلق معاملات کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مانیٹر کیا جائے گا۔
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.