تازہ ترین

بلوچی ملی نغمے نے دھوم مچا دی، وزیراعظم کی فنکاروں کو شاندار خراجِ تحسین

0

اسلام آباد- وزیراعظم محمد شہباز شریف نے جشنِ آزادی کی آمد کے موقع پر بلوچی زبان میں جاری ہونے والے ایک خوبصورت اور حب الوطنی سے بھرپور ملی نغمے کی شدید پذیرائی کرتے ہوئے اس سے وابستہ تمام فنکاروں اور پروڈیوسرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیسے جیسے یومِ آزادی قریب آ رہا ہے، بلوچستان سے سامنے آنے والے اس خوبصورت ملی نغمے سے ان کا دل فخر سے بھر گیا ہے۔

وزیراعظم نے نغمے سے جڑے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے لکھا اس شاندار کاوش کے پیچھے موجود گلوکاروں، فنکاروں، پروڈیوسرز اور تمام ٹیم کے لیے میری جانب سے دل سے تعریف اور مخلصانہ شکریہ۔ آپ نے وطنِ عزیز سے محبت کے جذبے کی بہترین عکاسی کی ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس نغمے میں وطنِ عزیز پاکستان کے لیے محبت اور لگن کے جذبے کو نہایت دلکش اور خوبصورت انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.