انسان نما روبوٹ کا گاہک سے جھگڑا
روس میں ایک الیکٹرانکس اسٹور پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک انسان نما روبوٹ نے گاہک کی جانب سے دھکا دیے جانے کے بعد ایسا ردعمل ظاہر کیا کہ اسے قابو کرنے کے لیے تین افراد کو مداخلت کرنا پڑی۔
4 ستمبر 2026 کو سامنے آنے والی اس حیرت انگیز ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نوجوان گاہک اسٹور میں موجود انسان نما روبوٹ کے قریب جاتا ہے اور اسے دھکا دے دیتا ہے۔
دھکا دیے جانے کے بعد روبوٹ غیر متوقع انداز میں ردعمل ظاہر کرتا ہے اور گاہک کی جانب لاتیں مارنے کے ساتھ مختلف حرکات کرنے لگتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روبوٹ کے اس جارحانہ انداز کے باعث صورتحال کو قابو کرنا مشکل ہوجاتا ہے، جس کے بعد تین افراد مل کر اسے قابو کرتے ہیں اور بالآخر روبوٹ کو بند کردیا جاتا ہے۔
ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایک صارف نے روبوٹ کے اس رویے کو شہرہ آفاق فلم ’ٹرمنیٹر‘ کی یاد تازہ کرنے سے تشبیہ دی۔