تازہ ترین

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات 7 ستمبر کو ہوں گے

0

اسلام آباد: پیٹرولیم لیوی اور عوام کو درپیش دیگر مسائل پر حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں معاملات کے حل کے لیے بات چیت کو مزید آگے بڑھایا جائے گا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر اور مذاکراتی ٹیم کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وزیراعظم اور جماعت اسلامی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس 7 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی کی مذاکراتی ٹیم میں عنایت اللہ خان، فراست علی شاہ، ضیا الدین انصاری، نصر اللہ رندھاوا اور نوید علی بیگ شامل ہوں گے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لیے حکومت کی سنجیدگی اور رفتار انتہائی اہم ہے، اب یہ حکومت پر منحصر ہے کہ وہ اس معاملے میں کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے اور مسئلے کے حل کے لیے کتنا وقت لیتی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی کے دھرنے، احتجاج اور جلسے ملک بھر میں جاری رہیں گے۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کی احتجاجی سرگرمیوں کا مقصد عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.