تازہ ترین

اینتھروپک نے لیمبڈا کے ساتھ 35 ارب ڈالر کی ڈیل کرلی

0

ٹیکساس: مصنوعی ذہانت کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث اینتھروپک نے اپنی کمپیوٹنگ صلاحیت میں بڑے اضافے کے لیے Nvidia کی حمایت یافتہ کلاؤڈ کمپنی لیمبڈا کے ساتھ 35 ارب ڈالر کا معاہدہ کرلیا ہے، جس کے تحت ٹیکساس میں تقریباً 350 میگاواٹ کی ڈیٹا سینٹر صلاحیت استعمال کی جائے گی۔

اس معاہدے میں Nvidia کا کردار بھی نمایاں ہے۔ رپورٹس کے مطابق Nvidia خود ڈیٹا سینٹر کی لیز رکھے گی، جبکہ لیمبڈا Nvidia کے ہارڈویئر کو استعمال کرتے ہوئے اینتھروپک کو کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروسز فراہم کرے گی۔ 

اینتھروپک نے یہ معاہدہ ایسے وقت میں کیا ہے جب Claude AI کی طلب میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور کمپنی اپنی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کررہی ہے۔ 

اس سے قبل اینتھروپک نے Nscale کے ساتھ بھی تقریباً 45 ارب ڈالر کا معاہدہ کیا تھا، جس کے تحت کمپنی مغربی ورجینیا میں Nvidia کی کمپیوٹنگ صلاحیت حاصل کرے گی۔ 

نئے معاہدے سے ظاہر ہوتا ہے کہ AI ماڈلز کی بڑھتی ہوئی طلب کے ساتھ جدید ڈیٹا سینٹرز، Nvidia چپس اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ صلاحیت کے حصول کے لیے ٹیکنالوجی کمپنیوں کے درمیان مقابلہ بھی تیز ہورہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.