تازہ ترین

بلوچستان میں کامیاب آپریشنز، وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے 21 دہشت گردوں کی ہلاکت کو اہم کامیابی قرار دیا ہے، جبکہ کسٹمز ہاؤس پر حملے کے دوران 6 اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور پوری قوم غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی دی جانے والی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہے اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ریاستی ادارے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.