تازہ ترین

اربوں ڈالر کی برآمدی صلاحیت، پاکستان کی زراعت کو نئے انداز میں آگے بڑھانے کا فیصلہ

0

پاکستان کی زرعی برآمدات میں اضافے کے لیے حکومت نے اہم اقدامات پر مشاورت تیز کردی ہے، جس کا مقصد خام زرعی اجناس کے بجائے اعلیٰ معیار کی processed، certified اور branded مصنوعات کو عالمی منڈیوں تک پہنچانا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے جمعہ کو زراعت کے شعبے سے وابستہ اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ Strategic Dialogue Series کے تیسرے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زرعی شعبے میں بنیادی تبدیلی پر زور دیا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسن بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر تقریباً 100 شرکاء نے شرکت کی، جن میں وفاقی و صوبائی اداروں، زرعی و انجینئرنگ جامعات، چیمبرز آف کامرس، تجارتی تنظیموں، certification agencies، exporters اور growers کے نمائندے شامل تھے۔

شرکاء کا تعلق گوشت، پولٹری، ڈیری، چاول، کھجور، horticulture، زیتون اور organic products سمیت مختلف شعبوں سے تھا۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو زرعی شعبے میں raw commodities کی برآمد سے آگے بڑھ کر high-value، certified، processed اور branded products کی طرف جانا ہوگا، جس سے ملک کے لیے اضافی برآمدی مواقع پیدا کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ Strategic Dialogue Series کا مقصد صرف روایتی مشاورت تک محدود رہنا نہیں بلکہ حکومت، صنعت، academia اور research institutions کے درمیان عملی شراکت داری قائم کرنا ہے تاکہ زرعی شعبے کو درپیش مخصوص مسائل کا حل تلاش کیا جاسکے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.