جنگ کے دوران 370 امریکی طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنایا
تہران: ایران نے حالیہ جنگ کے دوران امریکی فضائی طاقت کو بڑا نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے 370 امریکی طیاروں اور ڈرونز کو نشانہ بنایا، جبکہ متعدد فضائی اہداف کو مار گرایا گیا۔
ایرانی بریگیڈیئر جنرل محمد صادقیان کے مطابق فضائی دفاع نے امریکی طیاروں اور ڈرونز کو مؤثر انداز میں نشانہ بنا کر دشمن کے اندازوں کو غلط ثابت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کارروائی کے دوران متعدد امریکی طیارے اور ڈرونز تباہ کیے گئے۔
محمد صادقیان نے بتایا کہ دوسری جنگ سے قبل ایران نے اپنے فضائی دفاعی نظام کو مزید مضبوط اور مؤثر بنایا تھا۔ ان کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران خلیج فارس میں امریکی MQ-9 اسٹریٹجک ڈرون کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی بریگیڈیئر جنرل نے کہا کہ حالیہ جنگ سے حاصل ہونے والے تجربات کی روشنی میں ایران اپنی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو مزید بہتر اور مؤثر بنا رہا ہے۔