آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت ایرانی راستے کے مطابق جاری
عالمی نیوی ٹریفک ادارہ کا کہنا ہے کہ آبنائےہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت ایرانی راستے کے مطابق جاری ہے۔
عالمی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز میں 8 بحری جہاز گزر رہے ہیں جو یومیہ بنیاد پر 33 فیصد کمی ظاہر کرتے ہیں تاہم بحری جہازوں کی اکثریت نے ایران کے مقرر کردہ راستے کو اختیار کیا ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ آبنائے باب المندب میں سرگرمیوں میں 18فیصد اضافہ ہوا ہے جہاں سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے اور آبنائے باب المندب میں جہازوں پر کسی حملے کی اطلاع نہیں ملی۔
باب المندب
سعودی عرب نے آبنائے باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن کے ذریعے جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ کے لیے کثیر القومی بحری دفاعی اتحاد کے لیے کمانڈر کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
سعودی وزارت دفاع نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ ریئر ایڈمرل عبداللہ بن سالم الشہری کو اتحاد کے قیام کے ایک ہفتے بعد اس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے X پر مزید کہا کہ الشہری مشترکہ بحری دفاع کی نگرانی کریں گے جو رکن ممالک اور دیگر بحری اتحادوں کے ساتھ ہم آہنگی رکھیں گے اور اتحاد کے چارٹر کے تحت مشن انجام دیں گے۔