تازہ ترین

عاصم منیر سے متعلق بیان، نثار کھوڑو نے وضاحت اور معذرت پیش کردی

کراچی: نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے معاملے پر سیاسی بحث کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے وضاحت کرتے ہوئے افسوس اور معذرت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کے…

مٹی دے باوے: ماہرہ خان اور وہاج علی کی نئی جوڑی نے توجہ حاصل کرلی

کراچی: ماہرہ خان اور وہاج علی کی پہلی مکمل ڈرامہ جوڑی نے نئے پراجیکٹ ’مٹی دے باوے‘ کے ابتدائی مناظر ہی سے شائقین کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ دونوں اداکار پہلی مرتبہ ایک مکمل ڈرامے میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جبکہ کہانی کے ابتدائی اشارے روایتی…

مومل شیخ:اداکاری سے پروڈکشن اور کاروبار تک، مومل شیخ کا منفرد سفر

کراچی: ایک ایسے گھرانے میں آنکھ کھولنا جہاں شوبز پہلے ہی خاندان کی پہچان بن چکا ہو، کامیابی کا راستہ آسان ضرور دکھا سکتا ہے لیکن اپنی الگ شناخت قائم کرنا ایک مختلف چیلنج ہوتا ہے۔ اداکارہ مومل شیخ کا فنی سفر بھی اسی خاندانی پہچان اور ذاتی…

سعودی عرب کی اضافی تیل کی پیشکش، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی

لندن: مشرق وسطیٰ میں تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات میں کمی نے عالمی منڈی پر دباؤ کم کردیا، سعودی عرب کی جانب سے عمان کے راستے اضافی خام تیل فراہم کرنے کی پیشکش کے بعد جمعرات کو ابتدائی کاروبار میں برینٹ اور امریکی خام تیل کی قیمتوں میں…

ایران جنگ، امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصان کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

واشنگٹن: ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات کی نئی تصاویر سامنے آگئی ہیں، جن میں سعودی عرب اور کویت میں موجود امریکی اڈوں پر تباہ شدہ طیارے، رہائشی سہولیات، گاڑیاں اور دیگر فوجی…

آواران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن`3 دہشتگرد ہلاک`اسلحہ برآمد

آواران: بلوچستان میں دہشتگرد عناصر کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران تین دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ کارروائی کے بعد ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع آواران…

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے

دبئی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم سمیت قومی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری حاصل کرلی ہے، بابر اعظم دو درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ آئی سی سی کی تازہ جاری کردہ رینکنگ میں انگلینڈ کے…

ریلیف اسکیم پر تحفظات، پیٹرولیم ڈیلرز کا پیٹرول دینے سے انکار

کراچی: حکومت کی جانب سے پیٹرول پر ریلیف دینے کی نئی اسکیم کے آغاز کے ساتھ ہی طریقہ کار پر اختلافات سامنے آگئے ہیں، پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے موجودہ نظام پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے اسکیم کے تحت پیٹرول فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔…

فلسطین سے اظہار یکجہتی، پاکستان کا اسرائیل کے خلاف شطرنج میچ کا بائیکاٹ

سمرقند: ازبکستان میں جاری شطرنج اولمپیاڈ کے دوران پاکستان اور اسرائیل کی ٹیموں کے درمیان شیڈول مقابلہ پاکستان کی عدم شرکت کے باعث نہیں ہوسکا، پاکستانی حکام کے مطابق فیصلہ ملکی پالیسی اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے تناظر میں کیا گیا۔ پاکستان…

سعودی عرب کا تحفظ یقینی بنانا امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے: فضل الرحمٰن

اسلام آباد: مکہ مکرمہ کے قریب ڈرون حملے کی مبینہ کوشش کے بعد جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے سعودی عرب اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے عالم اسلام کی جانب سے مؤثر اور متحد ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ تازہ واقعے کے…