پشاور میں نجی اسکول کی چھت گرنے کے المناک واقعے نے معصوم بچوں کے اہلِ خانہ کو غم میں مبتلا کر دیا، جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچوں کے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی دلخراش سانحہ ہے، جس پر ہر دل رنجیدہ ہے۔
میر سرفراز بگٹی نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔