تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب سے رابطہ، غزہ اور او آئی سی اجلاس پر اہم گفتگو

0

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی و عالمی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ گفتگو کے دوران غزہ اور فلسطین کی صورتحال بھی زیر بحث آئی، جبکہ دونوں رہنماؤں نے متعلقہ امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے عراق میں 17 اور 18 اکتوبر کو ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کونسل کے آئندہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دوطرفہ روابط اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔

ٹیلی فونک رابطے میں پاکستان اور ترکی کے درمیان تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.