پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی، جبکہ بعد ازاں وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے پاس پہنچ گئے۔ اسی دوران عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہباز شریف اپوزیشن لیڈر کی نشست پر گئے اور کچھ دیر کھڑے ہوکر محمود خان اچکزئی سے گفتگو کرتے رہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
وزیراعظم کے ایوان سے جانے کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی محمود خان اچکزئی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنما کچھ دیر ایک دوسرے سے کان میں بات کرتے رہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کے ایوان میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور اپنے موبائل فون میں بلاول بھٹو کا نمبر بھی محفوظ کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان بھی کچھ دیر گفتگو جاری رہی۔