تازہ ترین

عاصم منیر اور گوتریس میں افغانستان سے دہشتگردی، کشمیر اور سندھ طاس معاہدے پر گفتگو

0

راولپنڈی: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جنرل ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی، جس میں علاقائی سکیورٹی، عالمی امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران علاقائی استحکام، مسئلہ جموں و کشمیر، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل رکھنے اور افغانستان سے پیدا ہونے والی دہشتگردی سمیت مختلف امور زیرِ بحث آئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں ملک کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عالمی امن، استحکام اور انسانی تعاون کے فروغ کیلئے انتونیو گوتریس کی قیادت میں اقوام متحدہ کی کوششوں کو بھی سراہا۔
انتونیو گوتریس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور اس کی مسلح افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے عالمی امن و سلامتی کیلئے پاکستان کے مسلسل عزم اور علاقائی تنازعات کے پرامن حل کیلئے اس کی کوششوں کو بھی سراہا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.