تازہ ترین

انوشکا شرما نے ممبئی میں کروڑوں روپے مالیت کے تین فلیٹس خرید لیے

0

ممبئی: بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما اور ان کی فیملی نے ممبئی میں 44 کروڑ روپے مالیت کے تین فلیٹس خرید لیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے والدین، آشیمہ اور اجے کمار شرما اب ممبئی کے علاقے ورسوا میں واقع پرتعیش رہائشی منصوبے کی ایک ہی منزل پر مجموعی طور پر 440 ملین روپے مالیت کے تین اپارٹمنٹس کے مالک بن گئے ہیں۔

انوشکا نے ایک اپارٹمنٹ 148.9 ملین روپے میں خریدا جبکہ ان کے والدین نے اس سے ملحقہ اپارٹمنٹ 109.1 ملین روپے میں خریدا۔ ان دونوں جائیدادوں کی مجموعی قیمت 258 ملین روپے بنتی ہے۔

رئیل اسٹیٹ ڈیٹا اینالیٹکس فرم ‘سی آر ای میٹرکس’  کی جانب سے حاصل کردہ فروخت کے رجسٹرڈ معاہدوں کے مطابق دونوں سودے 8 جولائی 2026 کو رجسٹر کیے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.