پشاور: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی خطرات کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 7 خارجی ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے افراد کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عزمِ استحکام کے تحت جاری آپریشنز کا حصہ ہیں، جن کا مقصد خیبرپختونخوا میں فتنۃ الخوارج کی سرگرمیوں کا خاتمہ اور سیکیورٹی کی صورتحال بہتر بنانا ہے۔