تازہ ترین

دہشتگردی کو سیاست کے پیچھے چھپنے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا، خواجہ آصف

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے معاملے پر صوبائی حکومت کے کردار سے متعلق سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے مسئلے کو سیاست کے پیچھے چھپنے کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یکم اکتوبر کی پریس کانفرنس میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اہم قرار دیتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کیا اور خیبرپختونخوا حکومت کے کردار سے متعلق بھی کئی سوالات اٹھائے۔

وفاقی وزیر دفاع نے سوال کیا کہ جب ریاست دہشتگردی کے خلاف کارروائی کررہی ہے تو خیبرپختونخوا حکومت اس معاملے میں آگے بڑھ کر اپنا کردار کیوں ادا نہیں کرتی۔ انہوں نے صوبائی پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلئے کیے جانے والے اقدامات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے۔

خواجہ آصف کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت سے متعلق متعدد معاملات واضح کیے گئے اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کو سیاسی معاملات سے الگ رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ریاستی نظام کا مضبوط ہونا بنیادی اہمیت رکھتا ہے، جبکہ ریاست کے استحکام کے ساتھ ہی سیاست، جمہوریت اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ ممکن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یکم اکتوبر کی پریس کانفرنس میں بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے کسی کی سیاست کی نذر نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے خیبرپختونخوا میں پولیس کی استعداد کار اور صوبائی حکومت کے کردار سے متعلق بھی سوالات اٹھائے تھے۔ Dawn

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.